مظفرگڑھ ۔ 60 سالہ شخص کی 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی۔ ملزم گرفتار
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک60 سالہ شخص نے سات سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ملزم کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں پیش آیا ہے۔ جہاں 7 سال کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم فیاض احمد کی عمر ساٹھ سال ہے اور وہ متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم فیاض احمد کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اسے زیادتی نشان بنایا گیا۔ ملزم کی عمر 60 سال ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بچی کے ابتدائی طبی معائنہ میں زیادتی کے شواہد پائے گئے ہیں۔
0 تبصرے